الیکشن کمیشن نے 12 مئی کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں خرابی کی شکایات کے معاملے پر کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔عام آدمی پارٹی (عاپ) نے دہلی اسمبلی میں کل ڈیمو ای وی
ایم کے ذریعے یہ دعوی کیا تھا کہ ای وی ایم میں بھی چھیڑ چھاڑ کی جا سکتی ہے۔اس واقعہ کو دیکھتے ہوئے کل جماعتی میٹنگ اہم ہو گئی ہے کیونکہ اس اجلاس میں عاپ کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔